Ads by Google

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیاہے جبکہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے غیر ملکی کھلاڑی کے حوالے سے بڑا انکشاف بھی کر دیاہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے پیش نظر سیمی فائنل اور فائنل منسوخ کر دیئے ہیں تاہم پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ ایک غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات تھیں جو کہ وطن واپس جا چکا ہے۔ وسیم خان نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو واپس جانے کا آپشن دیا تھا ، رمیز راجہ نے بھانڈہ پھوڑ دیا، رمیز راجہ نے میچز کو منسوخ کرنے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ” اچھی بات ہے کہ محتاط انداز سے فیصلہ کیا گیاہے ، خبر یں تھیں کہ ایلیکس ہیلز کو کورونا وائرس کی علامات تھیں ، ان کا ٹیسٹ ہو رہاہے جبکہ ہمارے تمام براڈ کاسٹرز کے بھی دوگھنٹے کے بعد ٹیسٹ ہونے ہیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایلیکس ہیلز کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین تھے جو کہ وطن واپس جا چکے ہیں جہاں و ہ اس وقت آئی سو لیشن میں ہیں اور ان کے ٹیسٹ کے ساتھ علاج کیا جا رہاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post

Ads by Google

Ads by Google