Ads by Google

پی ایس ایل سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کے 3 کھلاڑی کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے تاہم اب لاہو ر نے ان کے متبادل اپنی ٹیم میں شامل کر لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس نے پاکستان سپر لیگ کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، پی ایس ایل سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور ٹیم میں شامل 3 اہم کھلاڑی وطن روانہ ہوگئے ہیں جن میں کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا شامل ہیں۔ سپورٹس صحافی فیضان لاکھانی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ متباد ل کھلاڑیوں کے طور پر لاہور قلندرز نے عابد علی اور سلمان آغا کو سکواڈ میں شامل کر لیاہے ۔ان کے علاوہ زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضانے پشاور زلمی کے سکواڈ کو جوائن کر لیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل کے پانچ سیزن میں یہ پہلی مرتبہ ہواہے کہ لاہور قلندرز سیمی فائنل میں پہنچی ہے تاہم اب انہیں غیر ملکی کھلاڑیوں کی عد م دستیابی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ دونوں سیمی فائنلز کل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،

Post a Comment

Previous Post Next Post

Ads by Google

Ads by Google